جے اے میر نے کہا کہ ایسے میں اگر مرکزی حکومت یہاں کے عوام کے احساسات کے برعکس کوئ قدم اٹھاتی ہے تو وہ مرکزی سرکار کا یہ یکطرفہ فیصلہ ہوگا ۔
اننت ناگ میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کے بعد جے اے میر نے کہا کہ جموں کشمیر کی حد بندی کے حوالے سے اگر کوئ غلط فیصلہ لیا گیا تو کانگریس اس کی بھی مخالفت کرے گی ۔
اس موقع پر میر نے پارٹی کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے عملی طور پر سرگرم ہوں جائیں۔