اردو

urdu

ETV Bharat / city

اونتی پورہ: اسلامک یونیورسٹی میں صوفی ازم کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے پروگرام - صوفی ازم کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے ایک پروگرام

پروگرام کے دوران صوفیانہ موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں وادی کے موسیقاروں نے صوفیوں کا کلام پیش کیا۔ اس موقع پر علماء اکرام نے تصوف کی اہمیت و افادیت پر مفصل روشنی ڈالی۔

اسلامک یونیورسٹی میں صوفی ازم کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے پروگرام
اسلامک یونیورسٹی میں صوفی ازم کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے پروگرام

By

Published : Oct 24, 2021, 9:20 PM IST

اسلامک یونیورسٹی آف ساٸنس و ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں صوفی ازم کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

اسلامک یونیورسٹی میں صوفی ازم کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے پروگرام

جس میں اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رمشو کے علاوہ وادیٔ کشمیر کے مشہور و معروف علماء اکرام نے شرکت کی، جن میں شوکت حسین کینگ، ادیب و قلمکار عبدالمجید اندرابی، پروفسر لیلیٰ کے علاوہ دیگر عہدیداران اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کے دوران صوفیانہ موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں وادی کے موسیقاروں نے صوفیوں کا کلام پیش کیا۔ اس موقع پر علماء اکرام نے تصوف کی اہمیت و افادیت پر مفصل روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کی کامیابی کے لیے تصوف کو بھی لازم پکڑنا ہوگا، کیونکہ صوفی ازم کی وجہ سے ہماری وادی میں اسلامی اقدار کو فروغ ملا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رمشو نے بتایا کہ پورے جموں وکشمیر میں اس طرح کی تقریبات منعقد ہورہی ہے جس میں علماء اکرام نے تصوف کی افادیت کے موضوع پر روشنی ڈالی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details