پیرزادہ محمد حسین نے کہا کہ سخت محنت اور ڈیوٹی کے باجوود انہیں اتنا تنخواہ دی جاتی ہے جس سے ان کی ضروریات پوری نہیں ہوتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے، کہ ایچ ڈی ایف ملازمین کے اہل خانہ کا معمولی ماہانہ تنخواہوں سے گزارہ نہیں ہوتا ہے اور حکام اس حقیقی مسئلے کو اہمیت دیتے ہوئے اس کا حل نکالیں۔
پیرزادہ محمد حسین نے ان باتوں کا اظہار آج ایچ ڈی ایف ملازمین کی ایک بڑی وفود سے ملاقات کے بعد کیا۔
ایچ ڈی ایف پر کام کرنے والے ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے پیرزادہ محمد حسین اور ایڈوکیٹ ہاشم حسین کے ساتھ ملاقی ہوئے اور اپنے دیرینہ مطالبات کو حل کروانے کے لیے درخواست کی۔
نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر پیرزادہ محمد حسین نے یو ٹی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر کے 3 ہزار 200 ملازمین کی شکایات پر غور کریں جن میں ایمبولینس ڈرائیور بھی شامل ہیں جو ایک کافی مدت سے ایک معمولی ماہانہ تنخواہ پر ہسپتال ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت کام کر رہے ہیں ۔