ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کے کے سدھا نے پیر کو پہلگام کلب کے بارے سماجی رابطے کی سائٹس پر گشت کر رہی خبروں کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا: ’’پہلگام کلب یا دوسرے کسی سیاحتی اثاثے کو کسی بھی نجی ایجنسی کے حوالے نہیں کیا گیا ہے، اس حوالے سے وائرل ہوئی سبھی خبریں غلط ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’ایسی خبریں بے بنیاد ہیں اور سچائی سے کوسوں دور ہیں۔‘‘ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈی سی اننت ناگ نے کہا کہ ’’پہلگام جے کے ٹی ڈی سی (JKTDC) کا اثاثہ ہے اور رہے گا۔ اور لوگوں کو ایسی بے بنیاد خبروں پر کوئی دھیان نہیں دینا چاہئے۔‘‘