جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آڈیتراگ، سنگرونی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ شوکت احمد جو پیشہ سے ایک سرکاری اسکول میں معلم ہیں، 21 نومبر سے لاپتہ Teacher Missing In Pulwama ہیں۔ اس تعلق سے شوکت احمد کے بھائی اشرف احمد کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی 21 نومبر کی صبح فجر کی نماز کے لیے نکلے تھے جو اب تک لاپتہ ہیں۔
لاپتہ شخص شوکت احمد Missing person Shaukat Ahmed کی بیٹی بسمہ شوکت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو بھی ان کے والد کے تعلق سے اطلاع موصول ہو تو برائے مہربانی رابطہ کریں۔ اس ضمن میں شوکت احمد کے گھر والوں نے راجپورہ تھانے میں پہلے ہی گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی ہے۔