چرار شریف درگاہ پر منعقد تقریب پر روز نامہ برائیٹر کشمیر کے مدیر فاروق احمد وانی کو اعزاز سے نوازا گیا۔ واضح رہے 26 جنوری کو فاروق وانی کو حکومتی اعزاز سے نوازا گیا ہے اور اس مناسبت سے کشمیر مرکز ادب و ثقافت نے ان کے اعزاز میں اس تقریب کا انعقاد کیا۔
برائیٹر کشمیر کے مدیر فاروق وانی کو اعزاز - بڈگام، جموں و کشمیر
کشمیر مرکز ادب و ثقافت چرار شریف کی طرف سے چرار شریف درگاہ پر ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وادی کے سرکردہ ادیب اور قلمکار موجود رہے۔
برائیٹر کشمیر کے مدیر فاروق وانی کو اعزاز
آپ کو بتا دیں کہ فاروق احمد وانی چرار شریف کے باشندہ ہونے کے علاوہ کشمیر مرکز ادب و ثقافت کے رکن بھی ہیں۔ اس موقع پر موجود ادیبوں و قلمکاروں نے کہا کہ یہ اعزاز چرار شریف کو ملا کیونکہ فاروق احمد اسی ذرخیز زمین کے ایک قابل صحافی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا دور میں فاروق احمد نے زبردست کام کیا ہے۔ متولی زیارت شریف حاجی یونس نے فاروق احمد کو اعزاز ملنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز قصبہ چرار شریف کے لیے باعث صد افتخار اور قابل یقین ہے۔