اردو

urdu

ETV Bharat / city

کھیتوں میں سیلابی پانی آنے پر کسانوں کا احتجاج - زرعی اراضی

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کی ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے باعث دھان کے کھیتوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں وائلو کوکرناگ کے مقام پر کسانوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

فوٹو
فوٹو

By

Published : Jul 29, 2021, 7:22 AM IST

احتجاجیوں نے ڈکسم کوکرناگ رابطہ سڑک کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل حمل کے لیے معطل کر دیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شدید بارش کے بعد کوکرناگ کے وائلو علاقے میں زرعی اراضی کے لیے پانی کی نہر میں پانی کی سطح اچانک بڑھ گئی۔ اس کے سبب نہر کا سارا پانی مذکورہ علاقے کے کھیتوں میں چلا گیا۔

سیلابی پانی کھیتوں میں آنے سے کسانوں نے کیا احتجاج

مزید پڑھیں:

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ کوکرنگ موقع پر پہنچے اور معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details