منشیات پر قدغن لگانے کی غرض سے محکمہ ایکسائز کی جانب سے آری پل ترال میں ایک آگاہی کیمپ Awareness camp at Aripal Tral by Excise department کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔
اس موقع پر محکمہ ایکسائز کے اعلی افسران، تحصیلدار پنچوں وسرپنچوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ آگاہی کیمپ میں ماہرین نے منشیات پر روک لگانے کے لیے حاضرین پر زور دیا کہ وہ 'خشخاش' اگانے سے پرہیز کریں کیونکہ اس کی وجہ سے سماج میں منشیات کو فروغ مل رہا ہے۔