اردو

urdu

ETV Bharat / city

Varinag Nowgam Encounter: ویری ناگ انکاونٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک - ویری ناگ مین تصادم

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورہ شاہ آباد میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیاں تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت تین سکیورٹی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع Encounter started in Nowgam Verinag ہے۔

encounter-in-verinag-kokernag-three-security-forces-injured
ویری ناگ انکاونٹرمیں تین سکیورٹی فوسز اہلکار زخمی

By

Published : Dec 29, 2021, 10:17 PM IST

Updated : Dec 30, 2021, 6:49 AM IST

تفصیلات کے مطابق اننت ناگ کے نوگام ڈورہ شاہ آباد میں سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی۔اطلاع ملنے کے بعد جموں و کشمیر پولیس،فوج کی 19 آر آر اور 164 بٹالین سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔

جونہی سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی انجام دی تو چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی۔ جس کے بعد علاقے میں انکاؤنٹر شروع Encounter started in Nowgam Verinag ہوا ہے جس میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

ویری ناگ انکاونٹرمیں تین سکیورٹی فوسز اہلکار زخمی

انکاؤنٹر میں دو فوجی اہلکار اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو ئے ہیں جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کراوایا گیا۔ زخمی اہلکاروں کی شناخت 19 آر آر کے ایشانت اور روہت اور جے کے پی ایس او جی کے دیپک کے طور پر ہوئی ہے۔

قبل ازیں کشمیر پولیس زون نے انکاؤنٹر کے بارے مین تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نوگام میں عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔

ٹویٹ

مزید پڑھیں:J&K Encounter: گذشتہ 48 گھنٹوں میں 6 عسکریت پسند ہلاک

خبر لکھنے تک علاقے میں رک رک فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

Last Updated : Dec 30, 2021, 6:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details