اننت ناگ کے مومنہال آرونی میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم جاری ہے، کشمیر زون پولیس کے مطابق ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ تفصیلات کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی ایک مصدقہ اطلاع کے بعد جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر ایک آپریشن شروع کیا۔ اس دوران وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد جوابی کارروائی کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہوا۔
Encounter Breaks Out In Anantnag: اننت ناگ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم، ایک عسکریت پسند ہلاک - Terrorists feared trapped in Anantnag
اننت ناگ کے اروانی علاقے کے مومنہال میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم Encounter Breaks Out Between Terrorists and Security Forces کی اطلاع ہے۔
اننت ناگ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم جاری
یہ بھی پڑھیں:
LeT Associates Arrested in Magam: بڈگام پولیس کا دعویٰ، لشکر طیبہ کے دو معاونین گرفتار
ذرائع کے مطابق انکاؤنٹر میں دو سے تین عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ امن و قانون کی بحالی کو لیکر پولیس نے اقدامات اٹھائے ہیں اور آرونی جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے جب کہ علاقے میں موبائل انٹرنیٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
Last Updated : Dec 24, 2021, 10:58 AM IST