ماہرین کے مطابق مچھلی ایک ایسی مقوی غذا Fish Eating Balanced Diet ہے جو غذائیت اور توانائی سے بھرپور ہے۔ اس کے کھانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے انسان موسم سرما میں مختلف وائرل انفیکشن سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
موسم سرما کے موسم Winter in Kashmir میں گلی محلوں میں مچھلی فروخت کرنے والوں کی صدائیں سنائی دیتی ہیں۔ اسی طرح شہر اور اس کے دیگر مختلف مقامات پر ریستورانوں اور دکانوں پر مچھلیاں کھانے والے افراد کا ہجوم نظر آرہا ہے۔ وہیں فُٹ پاتھوں پر بھی تازہ مچھلیاں فروخت کرنے والوں کے اردگرد خریداروں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
فرائڈ فش Fried Fishes فروخت کرنے والے ریستوران مالکان کا کہنا ہے کہ وادی میں مچھلیاں کھانے والے افراد کی کمی نہیں ہے۔یہاں ہر موسم میں مچھلیوں کی مانگ رہتی ہے تاہم سردیاں شروع ہوتے ہی مچھلیوں کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔
موسم سرما میں کشمیری ریستورانوں اور دکانوں پر خریداروں کی آمد میں اضافہ ہوتا ہے۔ تازہ مچھلیاں فروخت Fresh Fishes in Kashmir کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ رواں موسم میں ان کا کاروبار عروج پر ہوتا ہے، تاہم رواں برس مچھلیوں کی مانگ کم نظر آرہی ہے۔
تازہ مچھلیاں فروخت کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ رواں موسم میں ان کا کاروبار عروج پر ہوتا ہے، تاہم رواں برس مچھلیوں کی مانگ کم نظر آرہی ہے۔