اردو

urdu

ETV Bharat / city

Heavy Snowfall, Highway closed: جواہر ٹنل کے آر پار مسلسل بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری - پتھر اور مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمد و رفت بند

قومی شاہراہ پر گزشتہ رات شدید برفباری اور بارشوں Heavy Rain and snow Falling سے متعدد مقامات پر پتھر اور مٹی کے تودے گر آئے Avalanche Hits ہیں، جن کو ہٹانے کے لئے کام جاری ہیں۔

جواہر ٹنل کے آر پار مسلسل بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری
جواہر ٹنل کے آر پار مسلسل بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

By

Published : Jan 23, 2022, 10:12 PM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ Jammu–Srinagar National Highway پر کل رات سے ہی شدید برفباری اور بارشوں Heavy Rain and Snow Falling کے باعث کئی مقامات پر پتھر اور مٹی کے تودے گرنے سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند کیا گیا ہے۔

جواہر ٹنل کے آر پار مسلسل بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

شاہراہ پر گزشتہ رات شدید برفباری اور بارشوں سے متعدد مقامات پر پتھر اور مٹی کے تودے گر آئے ہیں، جن کو ہٹانے کے لئے کام جاری ہے۔

جواہر ٹنل کے آر پار مسلسل بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

وہیں درماندہ مسافروں نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ شاہراہ کو جلد از جلد قابل آمد رفت کے لائق بنایا جائے۔ ایک ٹول ملازم نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے اتوار کے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا اور بارڈر روڈس آرگنائزیشن نے مشینوں اور افرادی قوت کو کام پر لگا دیا ہے اور وہ ملبے کو صاف کرنے میں مصروف ہیں۔

جواہر ٹنل کے آر پار مسلسل بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری
اس سلسلے میں ٹریفک کے ایک اہلکار نے بتایا شاہراہ قابل آمد و رفت ہوتے ہی پہلے درماندہ گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جائے گی اس کے بعد تازہ ٹریفک کو بحال کیا جائے گا۔
  • مزید پڑھیں: Snowfall Begins In Jawahar Tunnel: جواہر ٹنل کے قریب تازہ برف باری کا سلسلہ شروع

انہوں نے مزید کہا کہ 'قومی شاہراہ 44 پر فور لیننگ کے کام کو جلد از جلد مکمل کرایا جائے۔ تاکہ بارش یا برف کے اوقات میں قومی شاہراہ کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے بند نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details