اردو

urdu

ETV Bharat / city

Tral Police Arrest Drug Peddler: ترال پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار - منشیات فروش ملزم فیاض احمد بٹ گرفتار

ترال پولیس نے منشیات کی لت Drug Addiction کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، منشیات فروش کو گرفتار Drug Peddler Arrested کرکے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کیں۔

ترال پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار
ترال پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار

By

Published : Jan 2, 2022, 7:33 PM IST

ترال پولیس اسٹیشن Tral Police Station کو اطلاع ملی تھی کہ فیاض احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن بوچھو ترال نامی ایک شخص منشیات Drug Pedling کی فروخت میں ملوث ہے اور اس نے اپنے رہائشی مکانات میں بڑی مقدار میں منشیات کا ذخیرہ Drug Stockpile کر رکھا ہے۔

ایس ایچ او ترال منیر احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے ساتھ مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران، پولیس ٹیم نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے ساتھ مل کر مذکورہ ملزم کے مکان سے 111 کلو گرام فکی برامد کی۔ جس کے بعد ملزم فیاض احمد بٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 01/2022 قانون کے متعلقہ سیکشن کے تحت پولیس اسٹیشن ترال میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مذکورہ کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے عوام سے درخواست کیا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں منشیات فروشوں کے تعلق سے کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details