مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کرلیا ہے۔
اننت ناگ: منشیات فروش گرفتار - مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں
جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے پاس سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا ہے۔
اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار
تفصیلات کے مطابق تھانہ اشمقام کی پولیس پارٹی ایس ایچ او اشمقام کی سربراہی میں ایک پارٹی نے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرکے اُس کے قبضہ سے 10 کلوگرام پوست کے بھوسے کی دو بیگیں برآمد کیں۔
گرفتار شدہ شخص کا نام نثار احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ دس پورہ واگہامہ کا ہے۔ گرفتار شدہ شخص کے خلاف اشمقام پولیس نے دفعہ 8/15 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا اور ایف آئی آر نمبر 108/2020 تھانہ اشمقام میں درج کیا اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔