جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے گاورن کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقے میں چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں Public Transport کی من مانی عروج پر ہے، جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔
، لوگوں کے مطابق گاورن حلقہ انتخاب کوکرناگ کا آخری اور کافی پسماندہ علاقہ ہے، جہاں کے لوگ کافی مفلوک الحال کی زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ مقامی لوگوں کے پاس روزگار کے قلیل وسائل موجود ہیں۔
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کی گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات مقامی لوگوں سے کسی بھی ایمرجنسی کے دوران موہ مانگی کرایہ وصول کرتے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ علاقے کے اولڈ ایج پینشنر بزرگ جب پیسے نکالنے کے لیے لارنو میں قائم بنک JK Bank Larnoo کا رخ کرتے ہیں، تو واپسی پر ان بزرگوں کو ڈرائیور حضرات گاؤں سے کافی دور کی مصافت پر چھوڑ دیتے ہیں، جنہیں گھر پہنچنے میں کافی دوشواری سامنے آئی ہے۔
علاقے کے لوگوں کے مطابق دوروان امیرجنسی یا کسی حاملہ خاتون کو ہسپتال لے جانے کی وقت انہیں کافی مصافت طے کرنے کے بعد مسافر بردار گاڑی مل جاتی ہے۔