تقریباً 8.8 ملین محققین Researchers اس وقت انجینئرنگ، سائنس، طب، اقتصادیات اور کاروبار، کمپیوٹر سائنسز جیسے مختلف شعبوں میں تحقیق کا کام انجام دے رہے ہیں۔ ریسرچ پیپر شائع کرنے والے ایک ویب سائٹ Clarivate & Web Science نے ان تمام محققین کی ایک فیصد رینک نکالی ہے، جن میں جموں و کشمیر سے ڈاکٹر پرویز کا نام بھی شامل ہے۔
Clarivate کی جانب سے نکالی گئی یہ سالانہ فہرست ان محققین کی نشاندہی کرتی ہے، جنہوں نے پچھلی دہائی کے دوران متعدد حوالہ شدہ مقالوں کی اشاعت کے ذریعے اپنے فیلڈ میں نمایاں کام انجام دیا ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پائیر گاؤں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر پرویز Dr Parvaiz Ahmadکو تحقیق کے لیے دنیا کے بہترین محققین میں شامل کیا گیا ہے، ڈاکٹر پرویز بحیثیت باٹنی کے سینئر اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز پلوامہ میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔