جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر فاروق خان نے انڈور اسٹیڈیم ڈگری کالج پامپور میں منعقدہ ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
پامپور: بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں ایل جی کے مشیر کی شرکت - جموں و کشمیر کے ہر حصے میں کھیل کود کی سرگرمیاں
اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر فاروق خان نے حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کے ہر حصے میں کھیل کود کی سرگرمیاں اور بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لیے شروع کیے گئے متعدد اقدامات کی تفصیل بیان کی۔
ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں ایل جی کے مشیر کی شرکت
انہوں نے کہا کہ صحت مند رہنے کے لیے کھیل کود بہت ضروری ہے، اس لیے نوجوانوں کو کھیل کود میں حصہ لینا چاہئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پلوامہ، بصیر الحق چودھری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظفر حسین شال، پرنسپل جی ڈی سی پامپور، ڈاکٹر سیما ناز، و دیگر موجود تھے۔
TAGGED:
Badminton award ceremony