اردو

urdu

ETV Bharat / city

Sale of COVID Orphans: یتیموں کی فروخت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد دیگر یتیم خانوں کی جانچ پڑتال جاری

ضلع پلوامہ کے سومبرہ علاقے میں گلوبل ویلفیئر چریٹیبل ٹرسٹ نامی این جی او کے ذریعہ یتیم بچوں کی فروخت Sale of COVID Orphans کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ پلوامہ متحرک ہے۔

یتیموں کی فروخت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد دیگر یتیم خانوں کی جانچ پڑتال جاری
یتیموں کی فروخت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد دیگر یتیم خانوں کی جانچ پڑتال جارییتیموں کی فروخت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد دیگر یتیم خانوں کی جانچ پڑتال جارییتیموں کی فروخت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد دیگر یتیم خانوں کی جانچ پڑتال جاری

By

Published : Dec 3, 2021, 6:23 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سومبرہ علاقے میں پیش آئے واقعہ Sale of Kashmir COVID Orphans کے بعد ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے، جنہوں نے ضلع میں قائم یتیم خانوں کی کاغذات و دوسرے لوازمات کی جانچ پڑتال کی۔

یتیموں کی فروخت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد دیگر یتیم خانوں کی جانچ پڑتال جاری

اس ٹیم میں ضلع پلوامہ کے سوشل ویلفیئر محکمہ کے ملازمین، پلوامہ پولیس اور محکمہ ریونیو کے افسران کو جانچ پڑتال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ وہیں اس ٹیم کی سربراہی محمکہ ریونیو کے نائب تحصیلدار محمد رمضان کررہے ہیں، ان کی سربراہی میں اج اس ٹیم نے ضلع پلوامہ کے مختلف یتیم خانوں کا دورہ کرکے جائزہ لیا۔

اس تعلق سے نائب تحصیلدار محمد رمضان نے کہا کہ ضلع انتظامیہ پلوامہ نے سومبرہ میں واقعہ کے بعد ایک ٹیم تشکیل دی ہے، جس کے تحت آج ہم نے ضلع پلوامہ میں چلائی جانے والے یتیم خانوں کی کاغذات کے ساتھ ساتھ دیگر لوازمات کے بارے میں تفصیلی جانکری حاصل کی، اس رپورٹ کو مکمل کرنے کے بعد ضلع انتظامیہ کو سونپا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details