اردو

urdu

ETV Bharat / city

CAB Enforcement Drive in Anantnag: ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے کووڈ-19 کے حوالے سے مہم بیداری چلائی

جموں وکشمیر میں کووڈ -19 کے بڑھتے معاملات Covid cases in J&K کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید یاسر کبراوی Assistant Commissioner Revenue Syed Yasir نے اننت ناگ قصبہ میں کووڈ-19 مناسب رویے کے نفاذ کے حوالے سے ایک بیداری مہم چلائی۔

district-admin-conducts-special-cab-enforcement-drive-in-anantnag
ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے کووڈ-19 کے حوالے سے مہم بیداری چلائی

By

Published : Jan 13, 2022, 5:32 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو (اے سی آر) سید یاسر کبراوی نے اننت ناگ قصبہ میں کووڈ-19 مناسب رویے کے نفاذ کے حوالے سے ایک بیداری مہم CAB Enforcement Drive in Anantnag چلائی۔

ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے کووڈ-19 کے حوالے سے مہم بیداری چلائی
عہدیداروں نے متعدد سرکاری اور نجی اداروں کا معائنہ کیا اور کووڈ-19 ایس او پیز Covid SOP's کی تعمیل کا جائزہ لیا۔ مہم کے دوران ٹیم نے کئی بینکنگ اداروں کا دورہ کیا اور عملے اور عوام کو ہدایت دی کہ وہ بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ اس دوران انہوں نے ریستورانوں اور دکانوں کا بھی معائنہ کیا۔اے سی آر نے کہا کہ لوگوں کو اپنی اور اپنے افراد خانہ کی حفاظت کے لیے ماسک پہننا Wear Mask Mandatory چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مشاہدہ کے دوران پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر لوگ کووڈ رہنما خطوط پر عمل پیرا ہیں جو ایک اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے دکانداروں پر زور دیا کہ وہ ماسک کے بغیر صارفین کو اشیاء فروخت کرنے سے منع کریں اور انہیں دکانوں کے اندر آنے نہ دیں۔

سید یاسر نے کہا کہ ضلع اننت ناگ کے تمام حصوں میں یہ مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق کوچنگ سینٹرز اور تعلیمی اداروں میں پڑھانے پر پابندی Closed Coaching Centers لگا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Coronavirus Updates: ملک میں کورونا کے 2 لاکھ 47 ہزار سے زائد نئے کیسز

اے سی آر نے کہا کہ سپیشل فلائنگ اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں اور اگر کوئی کوچنگ سنٹر یا ادارے میں تعلیمی سرگرمیاں جاری پائی گئیں تو انہیں سیل کر دیا جائے گا۔

مہم کے دوران خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد سے 10 ہزار روپئے جرمانہ کے طور پر وصول کیے گئے ہیں۔اے سی آر کے ہمراہ تحصیلدار اننت ناگ اور پولیس اہلکار بھی تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details