اردو

urdu

By

Published : Jul 15, 2021, 10:21 PM IST

ETV Bharat / city

اننت ناگ: محکمہ دیہی ترقی کے ڈائریکٹر کا جائزہ اجلاس

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آج ڈائریکٹر محکمہ دیہی ترقی طارق احمد زرگر نے جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا ہے۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔

فوٹو
فوٹو

محکمہ دیہی ترقی کے ڈائریکٹر طارق احمد زرگر نے بدھ کو محکمہ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ منریگا کے تحت اجرت کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ ڈائرکٹر نے یہ ہدایات ضلع اننت ناگ میں منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کے دوران کہا۔


اس موقع پر ڈائریکٹر نے افسران پر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن سے کام کریں، تاکہ دیہی علاقوں کے لوگوں کے لیے روزگار کے امکانات ممکن ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں لوگوں کو روزگار کی اہم ضرورت ہے۔

ڈائریکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ پروجیکٹ سائٹوں پر کام کرنے کے دوران کووڈ 19 پروٹوکال کو سختی سے عمل کیا جائے، تاکہ کورونا وائرس کو دوبارہ پھیلنے کے امکانات کو روکا جا سکے۔


انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے کام کی رفتار میں سرعت لائی جائے۔

مزید پڑھیں:

زرگر نے متعلقہ افسران کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ معیاری کام کو یقینی بنانے کے لیے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے موقعہ پر جائیں، تاکہ عوام کے مشکلات کا ازالہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details