اردو

urdu

ETV Bharat / city

Dilapidated School Building in Redwani: خستہ حال اسکولی عمارت طلبہ کے لیے درد سر - جموں و کشمیر میں سرکاری اسکول

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ سے تقریباً 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ریڑونی ایک ایسا علاقہ ہے جہاں کے لوگ دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ لوگوں کے مطابق علاقے میں قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارت خستہ حال ہو چکی ہے،جس کی وجہ سے آج کے دورمیں طلبہ تعلیم کے زیور سے محروم ہورہے ہیں۔Dilapidated School Building in Redwani

dilapidated-school-building-irks-students-in-redwani
خستہ حال اسکولی عمارت طلبہ کے لیے درد سر

By

Published : Mar 15, 2022, 6:18 PM IST

کوکرناگ:تعلیم کو فروغ دینے کے حوالے سے جموں و کشمیر انتطامیہ کی جانب سے جہاں آئے روز بلند بانگ دعوے ہو رہے ہیں، وہی زمینی صورتحال حکومتی دعوں کے برعکس پائے جا رہی ہیں۔

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ سے تقریباً 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ریڑونی ایک ایسا علاقہ ہے جہاں کے لوگ دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

خستہ حال اسکولی عمارت طلبہ کے لیے درد سر

مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقے میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارت خستہ حالی کی شکار ہوئی ہے،جس کے باعث اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کئی پریشانیوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔Dilapidated School Building in Redwani

لوگوں کے مطابق اسکول عمارت محض 3 کمروں پر مشتمل ہیں، جن میں سے دو کمرے بلکل خستہ حال ہوئے ہیں، جبکہ تیسرا کمرہ آفس کے لیے استعمال ہوتا ہے، نتیجتاً اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کو اسکول کے دفتر میں ہی پڑھائی حاصل کرنی پڑتی ہے۔


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکول عمارت کے مختلف حصوں میں دراریں پیدا ہو گئی ہیں، جبکہ عمارت کی چھت سے سارا پانی کلاس رومز میں ٹپکتا ہے جس کی وجہ سے طلبہ کو کافی دکاتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ محکمہ تعلیم نے اسکول میں طلبہ کے لیے بیت الخلا بھی تعمیر کروائے تھے، تاہم اسکول احاطے میں تعمیر شدہ بیت الخلا اپنی بیتی آپ بیان کر رہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکول میں بنیادی ڈھانچے کے خستہ حالی کے نتیجے میں بیشتر اوقات طلبہ اسکول کے احاطے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے مذکورہ علاقے میں کئی برس قبل اسکولی عمارت تعمیر کی گئی تھی، لیکن اس وقت یہ اسکولی عمارت اپنا حال خود بیان کر رہی ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق اگرچہ اسکولی عمارت ایک پہاڑی علاقے میں قائم ہے لیکن اس کے ارد گرد فینسگ نہیں کی گئی جس کی وجہ سے طلبہ کو جنگلی جانورں کا ڈر رہتا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے فون پر اس مسئلہ کو محکمہ تعلیم کے چیف ایجوکیشن آفیسر محمد شریف کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ وہ علاقے کے زونل ایجوکیشن آفیسر سے رپورٹ طلب کریں گے اور جتنا جلد ہو سکے وہ مذکورہ عمارت کے ڈھانچے کو مرمت کروائیں گے۔

محمد شریف نے مزید کہا کہ اسکول احاطے میں بیت الخلا اور فینسگ کی تعمیرات کے حوالے سے محکمہ تعلیم کو ایک رپورٹ ارسال کریں گے اور اسکول میں نئے بیت الخلا کے ساتھ ساتھ فینسگ کی تعمیرات کو یقینی بنایا جا سکے، تاکہ طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details