اردو

urdu

ETV Bharat / city

DC Anantnag Visit: ڈی سی اننت ناگ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے علاقوں کا دورہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ینر اور پہلگام میں بلاک دیوس کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کی صدارت کی۔ اس دوران ڈی سی نے لوگوں کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

deputy-commissioner-anantnag-visits-different-areas-of-district
ڈی سی اننت ناگ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے علاقوں کا دورہ کیا

By

Published : Mar 17, 2022, 9:16 PM IST

اننت ناگ:ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ینر اور پہلگام میں بلاک دیوس کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کی صدارت کی، جبکہ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر بشیر احمد نے کھوری پورہ میں تقریب کی صدارت کی۔ اس کے علاوہ چیک وانگنڈ، ڈورو میں بھی بلاک دیواس منعقد کیا گیا جس کی صدارت اے ڈی سی گلزار احمد نے کی۔

ڈی سی اننت ناگ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے علاقوں کا دورہ کیا
یانر میں، پی آر آئی کے کئی اراکین نے زمین کے تنازعات، تعلیمی اداروں میں عملے کی تعیناتی، بجلی کے کھمبوں کی تبدیلی، عیشمقام میں کھیل کے میدان کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے اپنی شکایات پیش کیں۔

اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ عوامی نمائندے مختلف ترقیاتی اقدامات کے لیے زمینی سطح پر مسلسل کوششوں کر رہے ہیں جو قابل تحسین ہے۔

ڈی سی نے کہا کہ مختلف ترقیاتی سکیموں کے تحت علاقے میں 1500 کام مکمل کیے جائیں گے اور ان ترقیاتی منصوبوں میں پی آر آئز کا تعاون کافی اہمیت کا حامل ہے۔

عوامی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی مربوط کوششوں سے ترقی کی تیز رفتاری جاری رہے گئی۔تمام عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی آر آئی ممبران کی مدد کریں اور ان کی مشاورت سے اسکیموں کو نافذ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کئے گئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مسلسل رائے لی جا رہی ہے۔

فلاحی اسکیموں کے سوشل آڈٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ این ایف ایس اے کا خصوصی آڈٹ کیا گیا اور موصول ہونے والے ردعمل کی بنیاد پر مستحقین کو صحیح زمرے میں تقسیم کیا جائے گا۔

انہوں نے پی آر آئز اور عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ دیگر فلاحی اسکیموں کا سوشل آڈٹ شروع کریں تاکہ لوگوں میں بیداری پھیلائی جاسکے اور اسکیموں کی کارکردگی میں اضافہ کیا جاسکے۔

چیئرمین ڈی ڈی سی کونسل ایم وائی گورسی نے ضلع انتظامیہ کی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ پنچایتوں کو اپنی فلاح و بہبود کے فیصلے کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

ڈی سی نے ٹاؤن ہال پہلگام میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا۔ پی ایم اے وائی ہاؤس الاٹمنٹ کے حوالے سے اٹھائی گئی شکایات کا جواب دیتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ مختلف محکموں کی کوششوں کے بعد، پی ایم اے وائی کے زیر التواء کیسوں کو بُوکا کی تعمیراتی رہنما خطوط کو مدنظر رکھتے ہوئے منظور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے پی ایم اے وائی کیسز کے لیے راہ ہموار ہو گئی ہے اور لوگوں کو ذمہ داری کے ساتھ اس سکیم کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

آرو میں رہایشی مکانات کی تعمیر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈی سی نے کہا کہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق صرف مرمت اور تزئین ہی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑک رابطہ اور موبائل نظام کے لیے ٹاور جو کہ آرو کے رہائشیوں کی طویل عرصے سے زیر التوا شکایات ہیں کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو جلد ہی مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:



ڈی سی نے پہلگام میں منی سیکرٹریٹ کی تعمیر کے لیے جگہ کو حتمی شکل دی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی بنیادی ڈھانچے کی ترقی عوامی خدمات کی موثر فراہمی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

ڈاکٹر سنگلا نے بٹکوٹ کے ریسیونگ سٹیشن کا دورہ کیا اور یقین دلایا کہ سٹیشن پر کام مکمل ہونے کے قریب ہے اور جلد ہی اسے فعال بنایا جائے گا۔

ڈی سی نے دورے کے دوران کئی ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details