جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا Dr. Piyush Singla نے آج حلقہ انتخاب کوکرناگ کے کیی علاقوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران موصوف نے کئی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا ۔
ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کا دورہ کوکرناگ ڈاکٹڑ پیوش سنگلا نے بجلی گرڈ اسٹیشن لسر، سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کوکرناگ اور ایشیاء کے سب سے بڑے فش فارم کا دورا کیا اور ان مقامات پر ہورہے کام کاج کا جائزہ لیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایس ڈی ایم کوکرناگ SDM Kokernag کے علاؤہ مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کو درپیش مسائل سے نجات دلائیں۔
ڈاکٹر سنگلا نے محکمہ تعمیرات عامہ، میکینیکل ڈیپارٹمنٹ اور پی ایم جی ایس وائی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کوکرناگ کی تمام شاہراہوں سے برف ہٹانے Snow Clearance In Kokernag کے لیے تیار رہیں، تاکہ لوگوں کی آواجاہی کو بہ آسانی سے یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں:Traffic Restored on Jammu-Srinagar National Highway: جموں سرینگر قومی شاہراہ گاڑیوں کی نقل و حمل کے لیے بحال
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 6،سے 8 جنوری کو بھاری برفباری کی پیش گوئی کی تھی، جس کے چلتے وادی کے تمام اضلاع کے افسران کو پہلے ہی متحرک کیا گیا ہے۔