جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے اگرچہ پہلے ہی غیر قانونی طریقے سے ریت نکالنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم حلقہ انتخاب بجبہاڈہ کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے ان تمام احکامات کو بالائے تاک رکھ کر دریائے سے ریت نکالنے میں مصروف عمل ہے، جبکہ بجبہاڈہ کے مختلف علاقوں سے دریا سے ریت نکالنے کا سلسلہ بنا کسی روک ٹوک کے جاری ہے۔
لوگوں کے مطابق بجبہاڑہ میں دریائے جہلم سے کچھ لوگوں کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے ریت نکالی جاتی ہے،وہیں حکام ایسے عمل میں ہمیشہ خاموش رہتے ہیں۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ دریائے میں روز بڑی تعداد میں ٹپر اور جے سی بی دیکھے جاتے ہیں، لیکن حکام نے ان کے خلاف ابھی تک کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی، جبکہ جیولوجی اینڈ مائنگ کے اہلکار گہری نیند میں ہیں۔
ان ہی چیزوں کو مد نظر رکھ کر محکمہ جیولجی اینڈ مائنگ کے ہمراہ تحصیلدار بجبہاڑہ نے غیر کانونی طریقے سے ریت نکالنے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی، جس کے تحت انہوں نے کئی ٹپر ریت سمیت ضبط کئے۔