اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ: محکمۂ مال کی جانب سے انہدامی کارروائی

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمۂ مال نے ورنہال سے لے کر پازلپورہ بجبہاڑہ تک غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی دوکانوں سمیت شاپنگ کمپلکس کو منہدم کردیئے ہیں۔

اننت ناگ :محکمہ مال کی جانب سے انہدامی کارروائی
اننت ناگ :محکمہ مال کی جانب سے انہدامی کارروائی

By

Published : Aug 21, 2021, 8:56 PM IST

نیشنل ہائے وے پر قائم ورنہال سے لیکر پازلپورہ بجبہاڑہ تک محکمۂ مال کی جانب سے انہدامی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی کئی دوکانوں سمیت شاپنگ کمپلکس کو منہدم کیا گیا۔ اس موقع پر محکمۂ مال کے آفیسران کے ہمراہ ایس ایچ او اننت ناگ اور پولیس کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔

اننت ناگ :محکمہ مال کی جانب سے انہدامی کارروائی

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تحصیلدرار اننت ناگ نے کہا کہ "یہ دوکانیں اور کمپلکس غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے تھے، جس سے لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔"

انہوں نے کہا کہ "غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے ڈھانچے کو ہٹاکر بازیاب کرانا ہماری آج کی اس ڈرائیو کا اولین مقصد تھا"۔

محکمۂ مال کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں سے باضابطہ طور پر اجازت نامہ حاصل کیے جانے کے بعد ہی علاقے میں کسی بھی ڈھانچے کی تعمیر کا کام شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کا کام عروج پر

انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details