اردو

urdu

ETV Bharat / city

Demolition Drive a in Bijbehara:بجبہاڑہ میں انہدامی کارروائی - LATEST NEWS ANANTNAG

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے نیوپورہ بجباڑہ میں اے ڈی سی اننت ناگ، ایس ڈی ایم بجبہاڑہ اور تحصیلدار بجبہاڑہ کی زیر نگرانی میں ایک انہدامی کارروائی انجام Demolition Drive a in Bijbehara دی گئی ہے۔ انہدامی کارروائی میں تقریباً 70 کنال اراضی کا بازیاب Land Retrieved from Demolition Drive کیا گیا ہے۔

demolition-drive-held-at-nowpora-area-of-bijbehara
بجبہاڑہ میں انہدامی کارروائی

By

Published : Feb 7, 2022, 10:15 PM IST

وادی کشمیر کے کئی اضلع میں جہاں انتظامیہ کی ہدایت پر مختلف محکموں کی جانب سے غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے ڈانچوں کو منہدم کیا جا رہا ہے۔ وہیں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ گلزار احمد کی ہدایت پر آج بجبہاڈہ کے نوپورہ علاقے میں ایک خصوصی انہدامی مہم چلائیDemolition Drive a in Bijbehara گئی۔

بجبہاڑہ میں انہدامی کارروائی

یہ انہدامی مہم اے ڈی سی اننت ناگ، ایس ڈی ایم بجبہاڑہ اور تحصیلدار بجبہاڑہ کی موجودگی میں انجام دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انہدامی مہم سروے نمبر 2 خسرہ نمبر 380 اور 414 نوپورہ بجبہاڈہ میں انجام دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Encroached Land Recovered in Humhama Budgam: تیس کنال غیر قانونی کاہ چراہی سے تجازوات ہٹا دیے گئے

اس موقعہ پر غیر قانونی اراضی ( سٹیٹ لینڈ) پر قائم مختلف ڈانچوں کو مسمار کر کے 70 کنال کو بازیاب کرایا گیا، جبکہ 40 کنال اراضی ابھی بھی بازیاب کرانا باقی ہے۔

ذرائع سے موصول ہوا ہے کہ باقی اراضی کو بھی آنے والے وقت میں بازیاب کرایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details