تفصیلات کے مطابق حلقہ انتخاب کوکرناگ میں انتظامیہ کی جانب سے چار تعمیراتی ڈھانچے گرائے Demolition Drive in Kokernag گئے، اگرچہ ان تعمیراتی ڈھانچوں کے مالکان کو پیشگی نوٹس بھیجا گیا تھا۔
تعمیراتی ڈھانچوں کے مالکان عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے رہے جس کے سبب سب ڈویژنل انتظامیہ کوکرناگ نے مذکورہ ڈھانچے منہدم کرنے کے احکامات صادر کئے اور اسی حکم نامے کے چلتے چار تعمیراتی ڈھانچوں کو منہدم کردیا گیا۔
تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کوکرناگ SDM Kokernag نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں ڈی سی اننت ناگ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے پیش نظر ریونیو، کے ڈی اے، ایم سی کوکرناگ اور جے کے پی کی ایک مشترکہ ٹیم کے ذریعہ آر اینڈ بی اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کی مدد سے منہدم کرنے کی مہم چلائی گئی۔