اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ میں ڈرینیج نظام ناکارہ، عوام مشکلات سے دوچار - defunct drainage system in Anantnag town.

ریاست جموں و کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے قصبے میں ڈرینیج نظام کی خستہ حالی سے عوام کو کئی طرح کے مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

sdr

By

Published : Mar 24, 2019, 12:44 AM IST


ناقص ڈرینیج نظام کے سبب جہاں موسم سرما میں برف باری اور بارشوں کے دوران قصبہ کے گلی کوچوں اور رابطہ سڑکوں پر پانی جمع ہو کر سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔

sdr

وہیں موسم گرما کے دوران ڈرینوں میں جمع شدہ گندے پانی اور غلاظت سے بدبو پھیل جاتی ہے جس کی وجہ سے کئی طرح کی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔

سنہ 2014 میں آئے تباہ کن سیلاب کے دوران ڈرینیج نظام پوری طرح ناکارہ ہوگیا تھا، اگر چہ حکومت کی جانب سے ڈرینیج نظام کو بہتر بنانے کے لیے بڑے بڑے دعوے کیے گئے تھے تاہم پانچ برس گزر جانے کے بعد بھی زمینی سطح پر ایسا کچھ نظر نہیں آ رہا ہے۔ ایسے میں حکومت کے سب دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں ۔

اگر چہ قصبہ اننت ناگ میں ڈرینیج نظام کو بہتر بنانے کے لیے ستمبر 2018 میں ایک منصوبےکے تحت کام شروع کیا گیا تھا جس پر تقریباً 10 کروڑ کی رقم خرچ کی جا رہی ہے، تاہم اس پروجیکٹ پر سست رفتاری سے کام چل رہا ہے۔

ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے قصبہ اننت ناگ کی تاجر برادری سمیت عام شہریوں نے حکومت کی غیر سنجیدگی پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی اور سیاحتی اعتبار سے ضلع اننت ناگ خصوصی حیثیت رکھتا ہے تاہم حکومت کی عدم توجہی سے یہ ضلع اپنی شناخت کھو رہا ہے۔

انہوں نے گورنر و ضلع انتظامیہ سے قصبہ اننت ناگ کے ڈرینیج نظام کو ہنگامی بنیادوں پر درست کرنے کی مانگ کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details