اردو

urdu

ETV Bharat / city

Deaf & Dumb Sketchers Shahid Ali: قوت سماعت وگویائی سے محروم شاہد علی کا انوکھا کارنامہ

ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے سے تعلق رکھنے والے شاہد علی ڈار بچپن سے ہی سننے اور بولنے کی قوت سے محروم ہیں، تاہم شاہد علی اپنی صلاحیتوں سے اس قدر دلچسپ خاکہ تیار کرتے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔ Deaf & Dumb Sketchers Shahid Ali

Deaf & Dumb Sketchers Shahid Ali
قوت سماعت اور گویائی سے محروم شاہد علی کا انوکھا کارنامہ

By

Published : Mar 22, 2022, 7:35 PM IST

Updated : Mar 22, 2022, 9:37 PM IST

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے رہنے والے شاہد علی بچپن سے ہی نہ بول سکتے ہیں اور نہ ہی سن سکتے ہیں، مگر اس کے باوجود بھی وہ پنسل سے خاکہ تیار کرنے پر دسترس رکھتے ہیں۔ تاہم ان بچوں کے ہنر کو پروان چڑھانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے پلیٹ فارم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ Deaf & Dumb Sketchers Shahid Ali۔ شاہد علی اپنی صلاحیت سے اس قدر دلچسپ خاکہ تیار کرتے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔ شاہد علی کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے، گھر والوں نے ان کے علاج کے لیے کافی پیسے بھی خرچ کیے، تاہم کوئی دوا کام نہ آئی، شاہد گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول رہمو میں نویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق شاہد علی چوتھی جماعت سے پینٹنگ بنارہے ہیں۔

قوت سماعت وگویائی سے محروم شاہد علی کا انوکھا کارنامہ


شاہد کے بھائی نے کہا کہ 'شاہد اور ان کی ایک بہن دونوں بچپن سے ہی سننے اور بولنے سے محروم ہیں، انہوں نے کہا کہ 'شاہد کو بچپن سے ہی پڑھنے لکھنے کا شوق تھا۔ تاہم جب شاہد چوتھی جماعت میں پہنچا تو اس نے پنسل سے خاکہ تیار کرنا شروع کیا'۔ شاہد کے بھائی نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ 'شاہد کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرایا جائے جہاں سے وہ اپنے ہنر کو دوسرے لوگوں تک پہنچا سکیں۔ شاہد نے اشارے سے اپنے بھائی کو بتایا کہ یہ ہنر انہوں نے کسی سے سیکھا نہیں، بلکہ یہ ان کے شوق اور لگن کی دین ہے، انہوں نے اپنے بھائی کو اشارے سے بتایا کہ جب بچے اسکول میں باتیں کرتے ہیں تو میں انہیں دیکھتا رہتا ہوں، اکثر یہ سوچتا ہوں کہ کاش میں بھی کسی سے بات کرپاتا، یا کسی کی بات سن پاتا کہ وہ کیا بول رہے ہیں'۔


شاہد نے مزید بتایا کہ 'میں نیٹ پر کوئی تصویر دیکھتا ہوں پھر اسے ہوبہو بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔ انہوں نے حال ہی میں معذوروں کے عالمی دن پر سرینگر میں ایک پینٹنگ مقابلے میں حصہ لے کر میڈل حاصل کیا ہے، تاہم شاہد علی جیسے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرانے کی اشد ضرورت ہے۔

Last Updated : Mar 22, 2022, 9:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details