اردو

urdu

ETV Bharat / city

Body Identified: اننت ناگ کے واہ، بمڈورو میں ملی لاش کی شناخت - अनंतनाग में शव की शिनाख्त

پولیس نے بتایا کہ منگل کے روز جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے واہ بمڈورہ ڈورو علاقے میں ایک کھیت میں مردہ پائے جانے والے شخص (Body Found in Anantnag) کی شناخت ہو گئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Nov 23, 2021, 6:12 PM IST

پولیس نے منگل کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ ضلع کے واہ بمڈورہ ڈورو علاقے میں ایک کھیت میں مردہ پائے جانے والے شخص کی شناخت کر لی ہے۔

پولیس کے عہدیداروں نے بتایا کہ لاش واہ بمڈورہ ڈورو گاؤں سے ملی۔ لاش کی شناخت غلام محمد واگے ولد محمد شعبان واگے ساکن شنگران ڈورو کے طور پر کی گئی ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کچھ مقامی لوگوں نے کھیت میں لاش پڑی ہوئی دیکھی اور اس کے بعد متعلقہ پولیس اسٹیشن (Police Station) کو اطلاع دی۔

یہ بھی بڑھیں:Bus Stand Anantnag in Shambles: جنرل بس اسٹینڈ اننت ناگ خستہ حالی کا شکار

پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے مزید کہا ہے کہ لاش پر تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں، موت قدرتی معلوم ہوتی ہے۔ البتہ پوسٹ مارٹم(Post Mortem) کی رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details