اردو

urdu

By

Published : Mar 19, 2022, 10:57 PM IST

ETV Bharat / city

Panchayat Conference In Anantnag: اننت ناگ میں دوسری پنچایت کانفرنس کا انعقاد

ضلع ترقیاتی کونسل اننت ناگ کے چیئرمین محمد یوسف گورسی نے بی ڈی سی اور سرپنچوں کے علاوہ اچھہ بل، برینگ لارنو اور ساگم کے ضلع کونسل کے اراکین کے ساتھ اگلے مالی سال کے پلان کی تشکیل پر بحث کی. Panchayat Conference In Anantnag

ddc-chairman-anantnag-holds-2nd-panchayat-conference
اننت ناگ میں دوسری پنچایت کانفرنس کا انعقاد

اننت ناگ :ضلع ترقیاتی کونسل اننت ناگ کے چیئرمین محمد یوسف گورسی نے بی ڈی سی اور سرپنچوں کے علاوہ اچھہ بل، برینگ لارنو اور ساگم کے ضلع کونسل کے اراکین کے ساتھ اگلے مالی سال کے پلان کی تشکیل پر بحث کی۔ Panchayat Conference In Anantnag

اننت ناگ میں دوسری پنچایت کانفرنس کا انعقاد
کونسل کے اراکین نے پورٹل پر، پی ایم اے وائی رجسٹریشن اور کیپیکس بجٹ پر عملدرآمد سمیت اپنی تجاویز کو چیئرمین کے سامنے رکھا۔متعلقہ حلقوں کے سرپنچوں نے اپنے تحفظات کو اجاگر کیا اور مسائل کو حل کرنے میں انتظامیہ سے مداخلت کی خواہش کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی کے چیئرمین نے کہا کہ گرام سبھا کے انعقاد سے جائز مطالبات کو تقویت ملی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے مہینوں میں متعلقہ بلاکس کی بہتر ترقی کے لیے ہر 15 دن بعد معمول کی میٹنگ منعقد کی جائے گئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر اننت ناگ بشیر احمد وانی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو عملانے میں، پی آر آئی ممبران کے تعاون کی ستائش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال کے دوران سرکاری اثاثوں کی تزئین کی جائے، جیسے پنچایت گھر، اسکول، پٹوار خانہ۔

میٹنگ میں ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی، اے ڈی ڈی سی، اے سی پی، سرپنچوں اور پنچوں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details