اردو

urdu

ETV Bharat / city

Stamp Duty Rate Revision: اننت ناگ میں اسٹامپ ڈیوٹی پر نظر ثانی - etv bharat urdu

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا (Deputy Commissioner Piyush Singla) نے آج مختلف علاقوں کے اسٹامپ ڈیوٹی (Stamp Duty) پر نظر ثانی کے لیے میٹنگ کی صدارت کی۔

اننت ناگ میں اسٹامپ ڈیوٹی پر نظر ثانی پر تبادلہ خیال
اننت ناگ میں اسٹامپ ڈیوٹی پر نظر ثانی پر تبادلہ خیال

By

Published : Nov 23, 2021, 8:34 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ڈورو، پہلگام، بجبہاڑہ، کوکرناگ کے ایس ڈی ایمز (SDM'S) کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ مخصوص علاقوں میں اسٹامپ ڈیوٹی پر نظر ثانی (Stamp Duty Rate Revision) اور تحصیل سطح پر بے ضابطگیوں کو دور کرنے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

اننت ناگ میں اسٹامپ ڈیوٹی پر نظر ثانی پر تبادلہ خیال
ڈی سی نے سب رجسٹراروں پر زور دیا کہ وہ تحصیلوں میں اسٹامپ ڈیوٹی شرح کے تضاد کو دور کرنے کے لیے پٹواریوں سے رائے لیں۔

ضلع کے مختلف علاقوں کے اراضی کی قیمتوں اور اسٹامپ ڈیوٹی میں فرق پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ میٹنگ کا بنیادی مقصد اسٹامپ ڈیوٹی کی شرحوں پر نظر ثانی کے بارے میں غور و فکر کرنا ہے۔

ڈاکٹر پیوش سنگلا نے مزید کہا کہ ترقیاتی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ، بعض علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں(Developmental Works) کو پورا کرنے کے لیے خرید و فروخت کے عمل میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ٹاؤن پلاننگ(Town Planning) پر زور دیا۔


یہ بھی پڑھیں:Bus Stand Anantnag in Shambles: جنرل بس اسٹینڈ اننت ناگ خستہ حالی کا شکار


ڈی سی نے متعلقی افسران کو ہدایت دی کہ اس سلسلے میں ایک رپورٹ بھی تیار کی جائے تاکہ کوئی ضروری کارروائی کی جاسکے۔


اجلاس میں تمام سب ڈویژنوں کے سب رجسٹرار(Sub Registries) اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details