اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ماہ رمضان میں ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں' - افطاری اور سحری کے دوران لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

جموں و کشمیر کے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ماہ رمضان المبارک کے انتظامات کے سلسلے میں مختلف محکموں سے وابستہ ضلع افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

میٹنگ
میٹنگ

By

Published : Apr 10, 2021, 10:34 PM IST

میٹنگ

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے میٹنگ کے دوران متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ماہ رمضان اور بیساکھی تہوار کے دوران تمام ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ماہ رمضان کے دوران راشن، رسوئی گیس، مٹی کے تیل کا اسٹاک دستیاب رکھیں اور بجلی کی سپلائی کو یقینی بنائیں تاکہ افطاری اور سحری کے دوران لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں افسران کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ماہ رمضان کے دوران مستقل مارکیٹ کریں تاکہ اشیاء خوردنی کی قلت پیدا نہ ہو اور قیمتوں کو اعتدال میں رکھا جائے۔

ڈی سی نے افسران سے کہا کہ وہ کھرم، کعبہ مرگ اور عیش مقام درگاہوں پر پانی کے ٹینکرس دستیاب رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details