ڈی سی اننت ناگ خالد جہانگیر نے جموں سرینگر قومی شاہراہ کا جائزہ لینے کی غرض سے جواہر ٹنل، قاضی گنڈ، ڈورو اور دیگر متصل علاقوں کا دورہ کیا۔
ڈی سی اننت ناگ نے ریلیف سینٹروں کا دورہ کیا اس موقعہ پر ڈی سی نے ایڈیشنل ڈی سی اننت ناگ شیخ غلام حسن، ایس ڈی ایم ڈورو غلام رسول و دیگر افسران کے ہمراہ قومی شاہراہ پر قائم ریلیف سینٹروں کا بھی معائنہ کیا اور وہاں موجود درماندہ مسافروں اور ضرورت مندوں کےلئے بہم سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقعہ پر ڈی سی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ریلیف سینٹروں میں درماندہ مسافروں کا خاص خیال رکھے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ قومی شاہراہ کو قابل آمد ا رفت بنانے کےلئے اپنا کلیدی رول ادا کریں۔
ڈی سی نے درماندہ مسافروں کے لئے بیڈنگ، ہیٹنگ اور بجلی سہولیات بہم رکھنے کی بھی ہدایت دی۔
بعد ازاں انہوں نے راشن ڈمپنگ سائٹس اور ٹرامہ ہسپتال و دیگر اہم جگہوں کا بھی معائینہ کیا۔