ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے ہسپتال کے عملہ اور وہاں موجود طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ وہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ڈیوٹی کی پابندی کو یقینی بنائیں اور ادویات سمیت بنیادی ضروریات کی دستیابی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
ڈاکٹر سنگلا نے تمام غیر فعال طبی ساز و سامان کی فوری مرمت کی تلقین کی تاکہ مریضوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔