اردو

urdu

ETV Bharat / city

Cricket Tournament In Anantnag:اننت ناگ میں اسٹاف انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز - Cricket Tournament

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈگری کالج کھنہ بل کے گراونڈ میں آل اسٹاف انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ Al Staff Inter College Tournament کا آغاز کیا گیا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا DC Dr. Piyush Singla نے کیا۔

اننت ناگ میں اسٹاف انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
اننت ناگ میں اسٹاف انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

By

Published : Dec 4, 2021, 5:32 AM IST

ضلع اننت ناگ کے ڈگری کالج کھنہ بل اننت ناگ کے گراونڈ میں، نشہ مُکت بھارت ابھیان، کے بینر تلے، آل اسٹاف انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ Al Staff Inter College Tournament کا آغاز کیا گیا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کیا۔

اننت ناگ میں اسٹاف انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
اس موقعہ پر ڈاکٹر پیوش سنگلا DC Dr. Piyush Singla نے کہا کہ سماج کو منشیات کی بدعت سے پاک کرنے کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے کھیل کود میں نوجوانوں کو مشغول رکھنا۔

انہیوں نے کہا کہ کھیل کود ایک ایسا مفید ذریعہ ہے جس سے نوجوان نسل کو نہ صرف منشیات سے دور رکھا جا سکتا ہے بلکہ یہ جسمانی اور دماغی تندرستی بڑھانے اور اپنے ہنر کو اجاگر کرنے کا ضامن ہے۔

ڈی سی نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کالج انتظامیہ کی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ان کی جانب سے یہ پہل جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: ڈورو میں پہلی بار ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ


ڈگری کالج کے پرنسپل Degree College Principal نے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details