جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈپتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے آج ڈاک بنگلو کھنہ بل میں دیہی ترقی اور پنچایتی راج محکمہ Rural Development & Panchayati Raj Dept کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں متعلقہ محکمے کے افسران نے شرکت کی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ دیہی ترقی اور پنچایتی محکمہ کی شراکت داری گراس روٹ جمہوریت کی ایک مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ پنچایتی راج کے نظام سے نچلی سطح پر شکایات کو دور کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل ضروری ہے،تاکہ علاقوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ تمام بلاکس کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کام متوقع ٹائم لائن کے مطابق مکمل ہوں۔انہوں نے کچھ بلاکس میں کم اخراجات کا سخت نوٹس لیا اور متعلقہ بی ڈی اوز اور اے ای اوز کو انتباہ دیا کہ عمل درآمد میں غیر ضروری تاخیر کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جائے گی۔