اردو

urdu

ETV Bharat / city

Dastaarbandi Program At Sangam Bijbehara: سنگم بجبہاڑہ میں دستار بندی کا پروگرام - انتظامیہ کمیٹی مولانا محمد شفی ترالی

سنگم میں قائم دارالعلوم نورالقرآن کے متعدد طلبا نے اس سال حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی ہے جن کی دستار بندی کی گئی اور اس موقع پر مختلف علمائے کرام نے خطاب کیا۔ Dastaarbandi Program At Sangam Bijbehara

دارالعلوم نورالقرآن
دارالعلوم نورالقرآن

By

Published : Mar 30, 2022, 10:30 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناک حلقۂ انتخاب بجبہاڈہ کے سنگم میں قائم دارالعلوم نورالقرآن daar ul uloom noor ul quran کے متعدد طلبا نے اس سال حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی ہے جن کی دستار بندی کی گئی، دارالعلوم نورالقرآن میں دستار بندی کے موقع پر مختلف علمائے کرام نے خطاب کیا۔ Dastaarbandi Program At Sangam Bijbehara۔ دارالعلوم میں آج 6 بچوں نے حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی اور ان کی آج دستار بندی عمل میں لائی گئی، جلسۂ دستار بندی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور تقریب میں مکمل قرآن مجید حفظ کرنے والے طلبا کی عزت افزائی کی گئی۔

انتظامیہ کمیٹی مولانا محمد شفی ترالی نے کہا کہ دارالعلوم نورالقرآن کو 2006 میں قائم کیا گیا تب سے لیکر ابھی تک 25 بچوں نے یہاں حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی ہے، اور آج 6 بچوں نے حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی، اور ان کی آج دستار بندی عمل میں لائی گئی۔ اس نورانی تقریب میی کئی علمائے کرام نے دین اور حق پر روشنی ڈالی، جبکہ ایسے بابرکت کام کو آئندہ جاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details