اردو

urdu

ETV Bharat / city

نجی دودھ کی فیکٹری مقفّل - Dairy factory siezed in Pulwama

پلوامہ میں ایک نجی دودھ کی فیکٹری ملک پلانٹ کی دہی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں دہی کو غیر معیاری دکھایا گیا تھا۔

متعلقہ فوٹو

By

Published : Jun 3, 2019, 6:20 PM IST


اس پر انتظامیہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈیری لینڈ کی اس فیکٹری کو فی الحال مقفل کیا تھا ساتھ ہی دودھ کے نمونے جانچ کے لیے بیٹھے گئے ہیں۔

ڈیری لینڈ نامی یہ دودھ کی فیکٹری انشا ڈیری پروڈکٹس تیار کرتے ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

ادھر انتظامیہ نے اس معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع کے تمام کھانے کی اشیاء تیار کرنے والی ملوں اور فیکٹریوں کی جانچ کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو ہر پندرہ روز بعد جگہ جگہ جاکر جانچ کرے گی تاکہ بازار میں فروخت ہو رہی اشیاء کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ عابد رشید شاہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'اس سلسلے میں سخت کاروائی کی جا رہی ہے اور دودھ یا باقی کوئی اشیاء غیر معیاری پائی گئی تو قصوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی'۔

انہوں نے بتایا کہ 'چیزوں کے معیار کو جاننے کے لیے ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے'۔

عوامی حلقوں سے اس قدم کی ستائش ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details