اردو

urdu

ETV Bharat / city

Cyber Awareness Program Organised At Town Hall Mattan:اننت ناگ میں سائبر بیداری کا پروگرام منعقد

اننت ناگ کے مٹن میں ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے سائبر جرائم سے بچنے کے لیے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس افسران کے علاوہ اسکولی طلبا نے سائبر جرائم کے حوالے سے تقریر کیا۔ Cyber Awareness Program Organised At Town Hall Mattan

Cyber Awareness Program Organised At Town Hall Mattan
Cyber Awareness Program Organised At Town Hall Mattan

By

Published : Apr 7, 2022, 6:08 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ڈسٹرکٹ پولیس کے جانب سے سائبر بیداری کے تحت ٹاون ہال مٹن میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا مقصد لوگوں کو سائبر کرائم Cyber Crime کا شکار ہونے سے اور اس سے آگاہ کروانا تھا۔ Cyber awareness Program Organised At TownHall Mattan
اس موقعہ پر ڈپٹی سپرنڈنٹ آف پولیس عاشق حسین DSP Ashiq Hussain کے ہمراہ ایس ایچ او مٹن وسیم احمد SHO Waseem Ahmad کے علاوہ مختلف پولیس افسران نے سائبر کرائم، شناختی فراڈ، کارڈ کی ادائیگی سمیت مختلف ایڈوانس جرائم کی تکنیکوں کے بارے میں جانکاری دی۔

Cyber Awareness Program Organised At Town Hall Mattan

پروگرام میں مقامی لوگ، طلبا اور سیول انتظامیہ نے شرکت کی۔ پولیس افسران نے سائبر کرائم Rising Cybercrime کے بڑھتے واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے انفرادی و اجتماعی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ ایسی ویب سائٹ کا استعمال کرنے سے گریز کریں جس کا انہیں علم نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: Illegal Parking Drive in Anantnag: غیر قانونی پارکنگ کے خلاف اننت ناگ میں پولیس کی کارروائی

اس دوران طلبا نے سائبر کرائم سے بچنے اور سائبر خطرات سے دفاع کو لے کر احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی۔
شرکاء نے ایسے پروگراموں کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ پولیس کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ عوام کی آگاہی کے لیے ایسے پروگرام مستقبل میں بھی ہونے چاہیے ۔
اس دوران ایس ایچ او مٹن وسیم احمد نے کہا کہ آگے بھی ایسے پروگرامس منعقد کئے جائیں گئے، جس میں خصوصاً طلبہ کو ہی مدعو کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details