جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں بی جے پی لیڈر اور ایک شخص کے خلاف ایک تحریریں شکایت درج ہوئی FIR Against BJP Leader In Anantnag ہے۔
شکایت دہندگان نے بی جے پی لیڈر محمد صدیق خان BJP Leader Mohd Sadiq Bhat اور شاہد احمد بٹ کے خلاف کورٹ میں شکایت درج کی تھی۔
اس ضمن میں ڈسٹرکٹ کورٹ اننت ناگ نے پولیس اسٹیشن کوکرناگ کو احکامات صادر کرتے ہوئے مذکورہ بی جے پی لیڈر محمد صدیق خان اور شاہد احمد بٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے ہدایت دی ہے۔
شکایت میں مذکورہ لیڈر اور ایک شخص کے خلاف جنسی استحصال بلیک میلنگ کے سنگین الزامات درج ہوئے sexual Assault by Bjp Leader ہیں۔
دریں اثناء آڈر کی کاپی انچارج پولیس اسٹیشن کوکرناگ کو تعمیل کے لیے بھیج دی ہے اور آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Report of FIR on Muslims During CAA: یوپی میں سی اے اے کے دوران مسلمانوں پر ہوئی ایف آئی آر کی ایک رپورٹ
شکایت کرنے والے شخص نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملزمین انتہائی بااثر افراد ہیں، اور وہ شکایت کنندگان کے گواہوں کے ساتھ رکاوٹیں پیدا کر سکتے ہیں۔