اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس: طبی ماہرین اور علماء کی انتظامیہ سے میٹنگ - بشیر احمد ڈار

اس موقع پر اسکمز سرینگر سے وابستہ طبی ماہرین نے علما کو کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری دی تاکہ وہ یہ جانکاری عوام تک پہنچا سکیں۔

Coronavirus: medical experts and religious scholars held a meeting with district administration anantnag
کورونا وائرس: طبی ماہرین اور علماؤں کی انتظامیہ سے میٹنگ

By

Published : Mar 18, 2020, 1:09 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ بشیر احمد ڈار نے کورونا وائرس کے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تناظر میں مذہبی رہنماؤں و ائمہ مساجد اور طبی ماہرین کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی رہنما عالمی وبا کورونا وائرس کے بارے میں عوام کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ڈار نے ائمہ و مذہبی قائدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو کورونا وائرس کے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ اس خطرناک وائرس سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔

کورونا وائرس: طبی ماہرین اور علماؤں کی انتظامیہ سے میٹنگ

انہوں نے مذہبی قائدین پر زور دیا کہ وہ احتیاطی طور اجتماعات سے فی الحال گریز کریں۔

اس موقع پر اسکمز سرینگر سے وابستہ طبی ماہرین نے علما کو کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری دی تاکہ وہ یہ جانکاری عوام تک پہنچا سکیں۔

مذہبی رہنماؤں و ائمہ مساجد نے انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی۔

اس موقع پر اسکمز سرینگر کے طبی ماہرین، سی ایم او اننت ناگ، سپرنٹنڈنٹ ضلع ہسپتال اننت ناگ موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details