گذشتہ برس سے کووڈ نے انسانی زندگی کچھ اس طرح سے بدل ڈالا کہ سماجی دوریوں کے نام پر آپسی رشتے بھی مجبوریوں اور لاچارگی کی نظر ہو گئے۔
جبکہ بعض اوقات انسان بے یارو مددگار ہو جاتا ہے۔ تاہم ایسے دور میں بھی کچھ افراد نے اپنے آپ کو دوسروں کے لیے وقف کر دیا۔
اننت ناگ کے سجاد احمد شاہ ایسے ہی افراد میں سے ایک ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی نجی گاڑی کو ایمبولینس میں تبدیل کیا بلکہ بذات خود کورونا سے متاثر افراد کی مدد کے لیے خدمات انجام دیتے رہے۔
یہ بھی بڑھیں:سری نگر: کورونا واریئرز ایمبولینس ڈرائیور کی کہانی
دراصل پیشے سے دکاندار سجاد نے جب کورونا کی دوسری لہر میں کووڈ مریضوں کو مصائب سے الجھتا دیکھا تو ان کے اندر انسانیت جاگ اٹھی اور انہوں نے اپنے آپ کو ان مصیبت زدہ لوگوں کے لیے مکمل طور پر وقف کر دیا۔
سجاد چوبیسویں گھنٹے کسی بھی ایمرجنسی کال پر گھر سے نکلتے ہیں اور لوگوں کو اسپتال پہنچاتے ہیں۔