اردو

urdu

ETV Bharat / city

Amarnath Tragedy: امرناتھ گُپھا میں بادل پھٹنے سے کئی یاتری لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری - امرناتھ یاترا

گزشتہ روز امرناتھ گُپھا کے قریب بادل پھٹنے سے 16 یاتریوں کی موت کی اطلاع ہے اس دوران سینکڑوں لوگوں کا بحفاظت نکالا جاچکا ہے جبکہ راحت رسانی کا کام اب بھی جاری ہے۔ Cloudburst at Amarnath Cave

Cloudburst at Amarnath Cave
امرناتھ گُپھا میں بادل پھٹنے کا واقعہ

By

Published : Jul 9, 2022, 9:02 AM IST

Updated : Jul 9, 2022, 10:20 AM IST

جموں و کشمیر: امرناتھ یاترا کے دوران بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہیں جس کی تلاش جاری ہے۔ امرناتھ گُپھا کے قریب جمعہ کی شام تقریباً 5.30 بجے بادل پھٹ گیا تھا۔ اس میں 16 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ کئی لوگ لاپتہ بھی ہیں۔ اس حادثے کے بعد بھارتی فوج کی قیادت میں این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور آئی ٹی بی پی کی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ Amarnath Cave Shrine Received 28 mm of Rainfal

امرناتھ گُپھا میں بادل پھٹنے کا واقعہ

تفصیلات کے مطابق امر ناتھ گُپھا کے قریب پھٹنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اس واقہ کے بعد شدید سیلاب میں کئی عقیدت مند بہہ گئے۔ اب تک 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ 45 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 40 سے زائد افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ ان کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آئی ٹی بی پی اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام رات گئے تک جاری رہا اور اب صبح سے ایک بار پھر آپریشن تیز کیا جا رہا ہے۔

امرناتھ گُپھا میں بادل پھٹنے کا واقعہ

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کی پہاڑیوں میں واقع مقدس امرناتھ گُپھا کے نزدیک بادل پھٹنے کے ایک واقعے میں 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ تاحال متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بادل پھٹنے کا یہ واقعہ شام کے قریب پانچ بجے پیش آیا جس کے بعد کئی ڈھلانوں سے پانی تیز بہاؤ کے ساتھ نیچے آیا اور ایک ریلے کی شکل اختیار کرگیا۔

غار سے تقریباً دو کلومیٹر نیچے ایک مقام پر جہاں یاتریوں کے لیے بڑی تعداد میں ٹینٹ لگے ہوئے تھے اور کئی مفت لنگر کام کررہے تھے، وہاں اچانک پانی کا ریلہ آیا، جس میں متعدد لوگ بہہ گئے۔ ابھی بھی درجنوں افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس، سی آر پی ایف اور فوج راحت اور بچاؤ کارروائی میں مصروف ہیں۔ ہیلی کاپٹر سروس کو استعمال میں لاکر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ Cloudburst in Amarnath Cave ذرائع کے مطابق بادل پھٹنے سے کئی ٹینٹ بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ علاقے میں رسیکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ایس ڈی آر اور این ڈی ایف کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سطح سمندر سے 13000 فٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا کے لیے تاحال سوا تین لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے اور انتظامی مشینری کی جانب سے بھی یاتریوں کی حفاظت اور قیام و طعام کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

Last Updated : Jul 9, 2022, 10:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details