اردو

urdu

ETV Bharat / city

Rashtriya Poshan Maah in Anantnag: اننت ناگ میں راشٹریہ پوشن ماہ کی اختتامی تقریب

ضلع ترقیاتی کمشنر District Development Commissioner Anantnag ڈاکٹر سنگلا نے پوشن ابھیان پروگرام Rashtriya Poshan Maah in Anantnag میں مثالی کام کے لیے محکمہ، آئی سی ڈی ایس کی کوششوں کی سراہنا کی۔ انہوں نے محکمہ کے افسران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ مزید کامیابی حاصل کرنے کے لئے تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

اننت ناگ میں راشٹریہ پوشن ماہ کی اختتامی تقریب منعقد
اننت ناگ میں راشٹریہ پوشن ماہ کی اختتامی تقریب منعقد

By

Published : Dec 13, 2021, 12:09 PM IST

جموں وکشمیر کے اننت ناگ میں راشٹریہ پوشن ماہ کی اختتامی تقریب Closing Ceremony of Rashtriya Poshan Maah منعقد ہوئی۔

ضلع سطح راشٹریہ پوشن ماہ 2021 کی اختتامی تقریب ٹاؤن ہال اننت ناگ Town hall anantnag میں منعقد کی گئی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا Dr Piyush SinglaRashtriya Poshan Maahنے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اس تقریب میں ڈسٹرکٹ پروگرام افسر، آئی سی ڈی ایس، پیرزادہ ظہور احمد، چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ افسران، سپروائزرز، آنگن واڑی ورکرس اور ملازمین نے شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال اور فلیگ شپ اسکیمز جیسے پوشن ابھیان نے محکمہ آئی سی ڈی ایس میں انقلاب لایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے غذائیت کی کمی سے جڑے کیسز میں کافی حد تک کمی آئی ہے تاہم ان اقدامات کے ذریعہ فوائد حاصل کرنے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راجوری: قومی تغذیہ ماہ کے تحت آگاہی تقریب

ڈاکٹر سنگلا نے اس موقع پر پوشن ابھیان پروگرام میں مثالی کام کے لیے محکمہ، آئی سی ڈی ایس کی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے محکمہ کے افسران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ مزید کامیابی حاصل کرنے کے لئے تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

راشٹریہ پوشن ابھیان کے دوران نمایاں خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کو مومنٹو سے نوازا گیا Officials who have rendered outstanding services have been awarded ۔وہیں کمزور، کم وزن والے اور معذور بچوں جن کی تعداد چالیس تھی، ان میں نیوٹریشن کٹس Nutrition kits تقسیم کیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details