مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اننت ناگ کے نوگام ویری ناگ بلاک میں ووٹرز اور ایجنٹوں نے بیلٹ باکس غائب ہونے کی شکایت کی ہے۔ جس کے بعد وہاں پر موجود عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ 'اس معاملے پر سکیورٹی فورسز اور احتجاجیوں کے مابین کچھ دیر تک تصادم بھی جاری رہا۔ احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لیے فورسز نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے جبکہ مشتعل افراد نے فورسز پر پتھراؤ کیا۔