اردو

urdu

ETV Bharat / city

’مرکز کی کشمیر سے متعلق حکمت عملی ہٹلر شاہی' - Hitler Shahi said reveries political leader

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے مرکز کے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 اے کے ختم کئے جانے کے فیصلے پر شدید نکتہ چینی کی ہے اور اس کے ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے 'عوام کے حقوق بھی پامال ہوئے' ہیں۔

مرکز کی کشمیر سے متعلق حکمت عملی ہٹلر شاہی

By

Published : Nov 1, 2019, 10:50 PM IST

بہوجن سماج پارٹی کے سینئر رہنما و سابق رکن پارلیمنٹ سالم انصاری نے مرکزی حکومت کی کشمیر پالیسی پر سخت تنقید کی ہے۔

سالم انصاری نے مرکز کی پالیسی کو ' ہٹلر شاہی 'قرار دیا ہے۔

ویڈیو : مرکز کی کشمیر سے متعلق حکمت عملی ہٹلر شاہی

انہوں نے غیرملکی اراکین پارلیمان کو کشمیر کی سیر کرانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مئو ضلع کانگریس کے صدر انتخاب عالم خان نے بھی مرکز کی کشمیر پالیسی کو ظالمانہ قدم قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور مودی حکومت وہاں غیر ملکی سیاستدانوں کو سیر کرارہی ہے'۔

مزید پڑھیں : کشمیر: صورتحال جوں کی توں

کانگریس لیڈر و مورخ ڈاکٹر منوج کمار کہتے ہیں کہ کشمیری بھی بھارتی شہری ہیں اور انہیں آئین کے مطابق اپنی رائے ظاہر کرنے کا پورا اختیار ہے۔ لہذا کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کرنا ہٹلر کی پالیسی کو اختیار کرنے کے برابر ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details