مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ انتخاب کوکرناگ کے پورو کلناگ علاقے میں فوج کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے کوکرناگ کے پورو نامی علاقہ کا محاصرہ شروع کیا ہے۔ اس دوران فوج کی جانب سے علاقہ میں لائٹیں نصب کی گئی اور گھر گھر تلاشی لی جارہی تھی۔