جموں و کشمیر:ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے وانگام علاقے سے گزرنے والی نیشنل ہائی وے 244 پر قائم پل ایک بھاری بھرکم ڈمپر کے باعث دھنس گیا، جسے این ایچ آئی ڈی سی ایل نے مسافروں کی آمد رفت کے لیے غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 3 جولائی کی سہ پہر کو ایک بھاری بھرکم ڈمپر وانگام علاقے میں قائم ایک پل سے گزر رہا تھا کہ اچانک لوہے کا پل نیچے دھنس گیا۔Bridge Collapses In Kokernag
Bridge Collapses In Kokernag: کوکرناگ میں ڈمپر گزرتے ہی پُل ٹوٹ گیا - نیشنل ہائی وے 244 پر قائم پل منہدم
کوکرناگ کے وانگام علاقے سے گزرنے والی نیشنل ہائی وے 244 پر واقع پُل ایک بھاری بھرکم ڈمپر کے باعث دھنس گیا۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔Bridge Collapses In Kokernag
کوکرناگ میں بھاری بھرکم ڈمپر گزرتے ہی پل دھنسا
حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ایک ملازم نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پل کو مسافروں کی آمد و رفت کے لیے غیر محفوظ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مقامی لوگوں اور سیاحوں سے گزارش کی ہے کہ وہ کوکرناگ سے وانگام تک متبادل بائی پاس لنک روڑ کا انتخاب کریں۔
یہ بھی پڑھیں: Girl Died in Shopian due to Wall Collapse: دیوار گرنے سے کمسن لڑکی کی موت