اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ: محکمۂ وائلڈ لائف کے عملے نے ریچھ کو پکڑلیا - سرینگر ای ٹی وی بھارت خبر

اننت ناگ میں محکمۂ وائلڈ لائف کے عملے نے ریچھ کے دو بچوں کو پکڑلیا ہے۔ محکمہ کی جانب سے ریچھ کے بچوں کو پکڑنے کے بعد اسے دیکھنے کے لئے کثیر تعداد میں مقامی باشندے جمع ہوگئے۔

ریچھ کو پکڑلیا
ریچھ کو پکڑلیا

By

Published : Nov 16, 2021, 7:24 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمۂ وائلڈ لائف کے عملے نے ریچھ کے دو بچوں کو پکڑلیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ دونوں بچے اپنی ماں سے بچھڑ کر آبادی والے علاقے کی طرف نکل آئے تھے۔

ریچھ کو پکڑلیا

محکمۂ وائلڈ لائف کی جانب سے ریچھ کے بچوں کو پکڑے جانے کے بعد اسے دیکھنے کے لئے کثیر تعداد میں مقامی باشندے جمع ہوگئے۔

واضح رہے کہ خطہ کے مختلف اضلاع کے متعدد علاقوں میں آئے ریچھ آبادی والے علاقوں کی طرف جنگلات سے نکل آتے ہیں۔ اور لوگوں پر حملہ بھی کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اب تک کئی لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے -

مزید پڑھیں:ترال: محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے ریچھ کو پکڑلیا

اننت ناگ میں ریچھ کے بچوں کو پکڑنے والے محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار نے کہا کہ ان بچوں کو واپس جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details